اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بحرین 14 فروری کے نوجوانوں کے اتحاد نے بحرین پر مسلط آل خلیفہ قبیلے کے خلاف اپنی عوامی تحریک کے آغاز کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں لکھا: 12 مئی 2011ع کو بحرین میں "دفاع مقدس" کے مرحلے کی چنگاری بھڑک اٹھی؛ صحیح معنوں میں ایک وسیع البنیاد تحریک، جس نے پوری دنیا کو ایک متاثر کن انقلاب سے روشناس کرایا؛ ایسا انقلاب جس نے آل خلیفہ ریاست کے خلاف جدوجہد کا نیا باب کھول دیا۔ اس تحریک کے دل سے آزادی کی پکار اٹھی، جو عدل و انصاف کی طلب میں گونج اٹھی اور بلا وقفہ ظلم و ستم کے خلاف استوار رہی۔
اس عوامی تحریک اور انقلاب کرامت کی چودہویں سالگرہ ایک موقع ہے ان گہری جڑوں پر غور کرنے کا، جنہوں نے اس انقلاب کو جنم دیا۔ "الدفاع المقدس" ایک جذباتی رد عمل نہیں تھا، بلکہ معاشرے کی اشد ضرورت ـ یعنی شرافت، اقدار، مقدسات، چادر و چاردیواری کی حرمت اور باوقار زندگی کے کم از کم مناظر کے تحفظ ـ کا جواب تھا۔
ملت بحرین کا خون بحرین کی مٹی میں مل گئی اور اس نے قومی بیداری پیدا کر دی؛ دفاع مقدس کا مرحلہ ایک انتہائی بے باکانہ موڑ تھا، جس نے لوگوں کو آزادی اور عدالت کی مشعلوں کے گرد اکٹھا کر دیا۔ یہ ایک عزت مندانہ فریاد تھی جس نے دلوں میں جڑ پکڑ لی، اور بحرین کو درپیش چیلنجوں کے سامنے خاموشی کو تنقید و احتجاج میں بدل دیا۔
یہ سالگرہ صرف یاد منانے کے لئے نہیں بلکہ یہ ایک موقع ہے سبق لینے کے لئے، تاکہ ہم سیکھ لیں کہ اپنی جدوجہد کی راہ میں اپنے اس تجربے کو کس طرح بروئے کار لائیں۔ ہر نیا گذرنے والا دن حق و عدالت اور بحرین کی صفوں میں اتحاد اور قومی یکجہتی پر جم کر رہنے کی ایک نئی دعوت ہے۔
یکجہتی کی وہ روح جو اس آشفتگی اور بے چینی کے اس دور میں حکم فرما تھی، کو کبھی بھی مرجھانا نہیں چاہئے اور بجھنا نہيں چاہئے؛ کیونکہ یہ ایک عظیم قوت ہے جو کامیابیوں کو حقیقت کا جامہ پہناتی ہے اور زیادہ سے زيادہ حصولیابیوں کو یقینی بناتی ہے۔
"دفاع مقدس" کے آغاز کی یاد، ایک نہ بجھنے والی مشعل کی مانند ہمارے دلوں میں بھڑک رہی ہے، راستے کو ہمارے لئے روشن کرتی ہے، اور زیادہ روشن مستقبل کے لئے جدوجہد کو جاری رکھنے کے لئے ہمارے عزم کی تجدید کرتی ہے۔
ہم اس پاک سرزمین [بحرین] پر اپنے اسلاف کی جانفشانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی بہادری اور استقامت سے درس لیتے ہیں، اور عہد کرتے ہیں کہ یہ قربانیاں احرار کا سفر جاری رکھنے کے لئے محرک کا کردار ادا کریں گی، تاکہ بجرین کو ایک آزاد، صاحب عزت اور عدل و انصاف سے بھرپور ملک کی سطح تک پہنچا دیں، ایسا ملک جو اپنے تمام فرزندوں کو اپنی امن و اخوت بھری آغوش میں اکٹھا کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ